صدر مملکت نے غلاف خانہ کعبہ سینے کی سعا دت حاصل کی

صدر مملکت نے غلاف خانہ کعبہ سینے کی سعا دت حاصل کی

  

مکہ المکرمہ (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خانہ کعبہ کے غلاف کو سینے کی سعا دت حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں صدر مملکت کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا ۔صدر عارف علوی نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خانہ کعبہ کے غلاف کو سینے کی سعا دت بھی حاصل کی۔

غلاف خانہ کعبہ

مزید :

صفحہ اول -