ملک بھر کے 22 سکولوں کے اکاونٹس منجمد ، ڈیٹا ضبط

ملک بھر کے 22 سکولوں کے اکاونٹس منجمد ، ڈیٹا ضبط

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ایف آئی اے نے ملک بھر کے 22 سکولوں کے اکاونٹس منجمد کرتے ہوئے 5 ہزار سے زائد فیسیں لینے والے سکو لو ں کا ڈیٹا بھی قبضہ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی نے بیکن ہاؤس، سٹی سکول، لاہور گرائمر سکول، روٹس انٹرنیشنل سسٹم،روٹس سکول سسٹم، روٹس ایوی سکول سسٹم، لرننگ الائنس سکول، لاہور کالج اف آرٹس اینڈ سائنس، فروبلز ایجوکیشن سنٹر کراچی، ہیڈ سٹارٹس سکول اسلام آباد، فوربلز پرائیویٹ سکولز سسٹم اسلام آباد، ریسورس اکیڈمیز، بائی ویو اکیڈمی کراچی، سلامت سکولز سسٹم، جنریشنز سکول کراچی، سولائزیشن سسٹم کراچی، الائنس ریسورس ڈی ایچ اے، دی لرننگ ٹری سکول، سٹی پبلک سکول گوجرانوالہ اور ایڈن سکول سسٹم کے اکاونٹس منجمد کر دیئے ہیں۔جبکہ اس حوا لے سے گفتگو کر تے ہو ئے تر جما ن آل پا کستان پرا ئیویٹ سکو لز فیڈریشن مرزا کا شف نے کہا ہے سپریم کو رٹ کے حکم پر ان سکو لو ں کیخلا ف کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی ہے،قا نو ن کا احترا م ہم سب پر لا زم ہے اگر درج با لا سکو لز کسی بھی قسم کے غیر قا نو نی فعل میں ملو ث نہ پائے گئے تو ان کیخلا ف کو ئی بھی ایسی کا روا ئی نہیں ہو گی جس سے ان کی ساکھ متا ثر ہو ۔

ڈیٹا ضبط

مزید :

صفحہ اول -