امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو ’بی مائنس ‘کردیا

امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو ’بی مائنس ‘کردیا

  

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے اجراء پر پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کی۔ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ جو کہ پہلے ’بی‘ تھی اسے ’بی مائنس‘ کردیا ہے۔فچ نے اپنے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں کی فنانسنگ کی صورتحال سے خدشات بڑھے ہیں جس نے بیرونی کرنسی میں تمسکات کے اجراء پر دیوالیہ خدشات بڑھائے ہیں اور اس سے ریٹنگ کم ہوئی ہے۔فچ کے مطابق پاکستان کے مالیاتی مسائل، پبلک اداروں کے نقصانات، اندرونی حالات اور جیوپولیٹیکل صورتحال خدشات بڑھا رہی ہے۔فچ کے مطابق اگلی دہائی میں سی پیک منصوبوں کی ادائیگیوں کے سبب قرضوں کی ضرورت رہے گی اور آئی ایم ایف پروگرام کو معاشی بہتری کا نسخہ قرار دیا گیا ہے ۔فچ کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور درآمدت پر ڈیوٹیز حالات کو قابو میں لائینگے جبکہ برآمدات مرحلہ وار بڑھیں گی۔

ریٹنگ

مزید :

صفحہ اول -