سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیئے

سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیئے

  

اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیئے، سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب 26کروڑ ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک کے مطابق موصول رقم سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر سپورٹ کی دوسری قسط ہے،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی پیکج کے تحت ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ہے دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کے لیے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے،سعودی عرب تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل بھی دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا ۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

مزید :

صفحہ اول -