پی آئی اے کا بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے کرایوں میں 30فیصد تک کمی کا اعلان

پی آئی اے کا بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے کرایوں میں 30فیصد تک کمی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے نئے سال کی آمد پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے نئے سال کی آمد پر کرایوں میں 25 سے 30 تک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیم 14 دسمبر سے 28 دسمبر تک رہے گی۔محدود مدت کی اس سکیم کے ذریعے پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل جانیوالے فائدہ اٹھا سکیں گے۔خیال رہے گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے سال نو کے آغاز پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
کرایہ کمی اعلان

مزید :

صفحہ اول -