پنجاب کے 19 ایڈیشنل سیشن ججوں کی ترقی، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب کے 19 ایڈیشنل سیشن ججوں کی ترقی، نوٹیفیکیشن جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 19 ایڈیشنل سیشن ججوں کوسیشن جج کے عہدہ پر ترقی دے دی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدانوار الحق کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔عدالت عالیہ نے جن ایڈیشنل سیشن ججوں کو21ویں گریڈ میں سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان میں ارم ایاز ،علی نواز ،شاہدہ سعید ،غلام مرتضیٰ ،خاور رشید ،محمد عباسی ،ضیاء اللہ خان ،قمر سلطان ،اورنگزیب ،صفدر اقبال ،رانا زاہد اقبال ،جاوید اقبال شیخ ،محمد عاشق ،سید نویدرضا بخاری،جاوید اقبال وڑائچ ، کلیم خان ،شہزاد حسین ،محمد اقبال اورغلام عباس شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -