گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس سپلائی کے مسائل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ موجودہ گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو گیس کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عمران اسماعیل کو وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -