کراچی، خالد بن ولید روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی، خالد بن ولید روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈی ایم سی ایسٹ کی سربراہی میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھا گیا آپریشن کے دوران شاپنگ پلازہ اور دکانوں کے باہر قائم کی گئی تجاوزات اور فٹ پاتھوں کو مسمار کیا گیا آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ جبکہ طارق روڈ پر اس سے قبل بھی غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا تھا اور خالد بن ولید روڈ کے دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم تجاوزات نہ ہٹانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈی ایم سی ایسٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مزید مقامات پر بھی تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں نہ ہٹانے کی صورت میں بھر پور آپریشن کیا جائیگا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -