غیر ملکیوں کیلئے مؤثر سرمایہ کاری نظام فراہم کر رہے ہیں، صدر علوی

غیر ملکیوں کیلئے مؤثر سرمایہ کاری نظام فراہم کر رہے ہیں، صدر علوی

  

مکہ مکرمہ (آئی این پی ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے پاکستان میں ایک مؤثرسرمایہ کاری نظام فراہم کر رہے ہیں، ون ونڈو کی صورت میں طویل اور پیچیدہ نظام کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے مزید آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ وقت کی بچت ہو اور سرمایہ کار کو بہتر سہولیات دے کر اس جانب راغب کیا جائے، ون ونڈو آپریشن سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید کم وقت اور آسان بنائے گا۔وہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ وفد کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔ کمیونٹی کے وفد میں میڈیا، تعمیراتی شعبے، بینکنگ، مزدور طبقہ، فنانس اور اکانٹنگ سیکٹر ، ڈاکٹرز، اور تدریس کے شعبہ کے نمائندے شامل تھے۔صدر نے پاکستانی معیشت میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ وہ قیمتی زرمبادلہ اپنے ملک بھیج کر ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ زر مبادلہ بینکنگ چینلوں کے ذریعے پاکستان بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی سخت محنت کی کمائی پاکستان کی معیشت میں ترقی کی محرک بن سکے۔

صدر علوی

مزید :

کراچی صفحہ اول -