گیس کی سپلائی کے حوالے سے سستم میں بہتری آرہی ہے : غلام سرور خان

گیس کی سپلائی کے حوالے سے سستم میں بہتری آرہی ہے : غلام سرور خان

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اچھی خبر سنانے کا کہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں وفاقی وزیر سوئی سدرن گیس کمپنی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نہ تو گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔اس موقع پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے اور ہفتہ کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہونگے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے اور بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ،ہفتہ کو تاجروں و صنعتکاروں سے بھی ملاقات کروں گا اور اس مسئلے کا حل نکال کر ہی جائینگے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان گیس پیداوار میں کمی کے حوالے سے فیلڈز کی نشاندہی سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب نہ دے پائے اور کہا کہ میڈیا سوالات کو ٹیمپر کرتا ہے لیکن تمام معاملات پر ہفتے کومیڈیا سے کھل کر بات ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن اور پی پی ایل سے بریفنگ کے بعد ہی صورتحال کا تعین کیا جاسکے گا ،تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس وقت ہمارے پاس عوام اور میڈیا کیلئے کوئی خبر نہیں ہے اور سی این جی سیکٹر و دیگر کیلئے گیس بحالی کے حوالے سے ہفتہ کو ہی کوئی واضح جواب دے سکیں گے ۔

Ba

مزید :

کراچی صفحہ اول -