پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا سے متعلق مسائل کے حل کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا سے متعلق مسائل کے حل کیلئے درخواستیں طلب کر ...

  

لندن(آئی این پی ) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے جنوری تا مارچ 2019کے دوران نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے متعلق مسائل کے خاتمہ کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، درخواستیں 21 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کو بہتر قونصلر خدامت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نادرا کی موبائل ٹیمیں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کا باقاعدہ دورہ کریں گی تاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو نادرا کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ موبائل ٹیمیں جنوری سے مارچ 2019کے دوران مختلف علاقوں میں جائیں گی اس حوالے سے ہائی کمیشن نے پاکستانیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں یہ درخواستیں عام ڈاکر کے علاوہ ای میل کے ذریعے بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔ درخواستوں میں تمام تفصیلات کے ساتھ متعلقہ افراد کے نام اور فون نمبر بھی درج کئے جائیں تاکہ ان سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو ۔ بیان کے مطابق درخواستیں 21 دسمبر 2018 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

نادرا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -