مراد سعید وفاقی وزیر ،قائم مقام صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

مراد سعید وفاقی وزیر ،قائم مقام صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

  

اسلام آباد (آن لائن)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر مراد سعید کے وفاقی وزیر مقرر ہونے کی سمری پر دستخط کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر ہونے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی کارکردگی جانچنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

مراد سعید

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -