بلا امتیازاحتساب کے خواہاں ہیں،حکمران انتقامی کارروائیاں نہ کریں،حمزہ شہباز

بلا امتیازاحتساب کے خواہاں ہیں،حکمران انتقامی کارروائیاں نہ کریں،حمزہ ...

  

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بلا امتیازاحتساب کے خواہاں ہیں لہٰذاحکمران انتقامی کارروائیاں نہ کریں ،ای سی ایل میں نام نہ ہونے کے باوجود دہشت گرد اور تخریب کار جیسا سلوک کیاگیا۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ لوگوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں جبکہ بنی گالہ میں تجاوزات کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہ کی جاسکی۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے مسائل حل کریں وگرنہ قوم سے معافی مانگ کر واپس چلے جائیں۔

حمزہ شہباز

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -