ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے تمام اسلحہ لائسنس بحال

ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے تمام اسلحہ لائسنس بحال

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے تمام اسلحہ لائسنس بحال کر دیئے اوروزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آٹومیٹک اسلحہ ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس بحال کردیئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی بھی فوری طور پر اٹھا لی ہے۔گزشتہ دور حکومت میں 26 دسمبر 2017 کو ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس کو معطل کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -