پورٹ قاسم ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں ،محمد حسین محنتی

پورٹ قاسم ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں ،محمد حسین محنتی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا کہ عدل و انصاف کے بعیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ،حکومت گھوٹکی کے آبادگاروں کو پانی فراہمی کو یقینی اور پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ان کی بے چینی کو ختم کرے،جماعت اسلامی مظلوموں کی دادرسی اور حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر ڈہرکی ضلع گھوٹکی کی یونین کونسل کروھی کے آبادگاروں اور پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کے احتجاج دھرنے میں شرکت اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری خالد خان بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں پینے کے پانے کی شدید کمی ہے جس سے عوام پریشان اور زرعی زمینیں برباد ہورہی ہیں مگر جو پانی میسر ہے اس میں بھی اقرباپروری اور غیر منصفانہ تقسیم کر تے ہوئے آباد گارون کو پریشان کیا جارہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے، حکومت با اثر وڈیروں اور متعلقہ عملے کی ملی بھگت کا نوٹس اور متاثرہ آبادگارں تک نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Back to Conversion Tool

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -