جاوید حنیف اور دیگرکی ضمانت کی درخواست مسترد

جاوید حنیف اور دیگرکی ضمانت کی درخواست مسترد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے نیب ریفرنس میں ایم کیوایم رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف، رؤف اختر صدیقی، محمود شریف اور دیگرکی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں کرپشن اورغیر قانونی بھرتیوں پر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رکن اسمبلی جاوید حنیف کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ جاوید حنیف پرکرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نیب نے کہاکہ جاوید حنیف نے بابر غوری کے دور میں پورٹ اینڈ شپنگ میں 940غیر قانونی بھرتیاں کروائیں، بھرتیوں میں کے پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ، غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ملزم نے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو بھی بھرتی کیا ۔اس کے علاوہ رؤف اختر صدیقی، محمود شریف اور دیگر کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی۔عدالت نے محمد اقبال، امیر علی بروہی کی ضمانت منظورکرلی۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیرِسماعت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -