میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  

میرپورخاص(خصوصی نامہ نگار)میرپور خاص کے علاقے سندھڑی میں ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر میرپورخاص میں ٹریفک حادثے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک بچہ سمیت 8 افراد زخمی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص کے علاقے سندھڑی کے قریب کار اور مسافر کوچ ٹکرا گئی، جس کے باعث دو افراد کی موت واقع ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -