لندن میں دو روزہ انٹبو عالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد

لندن میں دو روزہ انٹبو عالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد

  

کراچی (پ ر) دو روزہ اِنٹبو عالمی کانفرنس 2018 کا کامیاب انعقاد حال ہی میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہوا جس میں روایتی فنِ تعمیر اور شہری ڈیزائن کی اہمیت و افادیت اور مطابقت کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا۔ابتدائی طور پر بین القوامی کانگریس مندوبین کو لندن سے پاونڈ بری مدوع کیا گیا جو ڈچے آف کارنویل لینڈ ہے، یہ پرنس آف ویلز اور ڈیوک آف کارن ویل کا ذاتی منصوبہ ہے جو شہری توسیع پر مبنی قصبے کا ایک عملی نمونہ پیش کرتا ہے۔ اس انوکھے قصبے کا دورہ کرایا گیا جس کے بعد شہ زادہ چارلس نے مندوبین سے ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی ہیری ٹیج فاونڈیشن کی سی ای او یاسمین لاری اور اعزازی نائب چئیرمین شہناز رمزی نے کی جو ہیری ٹیج فاونڈیشن کی ٹرسٹی بھی ہیں۔اس دو روزہ سیشن میں جس کا عنوان '' جو پُرانا تھا اب نیا ہوگیاہے '' تھا، کئی اہم اور چشم کُشا خطابات ہوئے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے اداروں کی جانب سے سیاق و سباق، موادات اور شناختوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ہیری ٹیج فاونڈیشن کا کام (مٹیریل )کے زمرے میں آیا، اس حوالے سے یاسمین لاری نے ''ننگے پیروں پر مبنی تکنیک'' کے زریعے معاشرتی اور ماحولیاتی انصاف کے حصول پر روشنی ڈالی۔ دوسرے روز ایوارڈ کی تقسیم عمل میں آئی۔ ہیری ٹیج فاونڈیشن کو اجتماعی شمولیت کی کیٹیگری میں زیرو کاربن وِلجز کے لئے اِس کے گرین شیلٹر منصوبے پرآنیریبل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -