جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی

جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی ) جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات (آج) ہفتہ کو منسٹر انکلیو میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اہلخانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات(آج) ہفتہ کی دوپہر ہوگی۔ شہبازشریف کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔
جیل حکام