سب ڈویژنل اختیارات اپنے متعلقہ افسر کے سپرد کئے جائیں ،قبائلی رہنماء

سب ڈویژنل اختیارات اپنے متعلقہ افسر کے سپرد کئے جائیں ،قبائلی رہنماء

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں سب ڈویژنل اختیارات اپنے متعلقہ افسران کے سپرد کئے جائیں فردواحد کے پاس سارے اختیارات کے باعث عوام کو مشکلات کی چکی میں نہ پیسا جائے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنماء ملک اے ڈی محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان تین سب ڈویژنز لدھا ،وانا اور سروکئی پر مشتمل ہے جبکہ تینوں سب ڈویژنز میں اسسٹنٹ کمشنرز تعینات ہیں لیکن بدقسمتی جنوبی وزیرستان اختیارات فرد واحد آفسیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دلنوازوزیر کے پاس ہیں حالانکہ انکا انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ دیگر افسران کے پاس اختیار نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے لاکھوں قبائل شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اپریشن کے دوران مکانات کو ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے کئے جانیوالے سروے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نائب تحصیلداروں کی تعیناتی کے بدلے ان سے لاکھوں روپے نذرانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور نذرانہ نہ دینے والے نائب تحصیلداروں کی تعیناتی کو عمل میں نہیں لایا جاتا ہے اور ان کو سروے ٹیم سے نکال دیا جا تا ہے جسکا براہ راست اثر جنوبی وزیرستان کے غریب قبائلیوں پر پڑتا ہے کیونکہ نائب تحصیلدار اے ڈی سی کو نذرانہ دینے کے لئے سروے کے دوران قبائلیوں سے ٹوکن کے نام پر رقم بٹورتے ہیں انہوں نے کہا کہ سروے کے عمل کو پٹواریوں کی بجائے ریگولر نائب تحصیلداروں کی نگرانی میں مکمل کیا جائے تاکہ لوٹ مار کا تدارک کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ منسوخ ہونے والے اکیس ہزار سروے کی بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اخونزدہ محمد یحی خان کی کاوشوں کو خراج تحسین کرتے ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -