خیبرپختونخوا کی سرزمین کے نوجوان کھلاڑی ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ، میاں افتخار

خیبرپختونخوا کی سرزمین کے نوجوان کھلاڑی ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ، میاں ...

  

صوابی(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے دوبئی میں پاکستان نیوز ی لینڈ کے مابین ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین دو سو وکٹیں مکمل کر نا نہ صرف ان کے لئے بلکہ سارے پختون قوم اور پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع گوہاٹی صوابی میں یاسر شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد کیا۔ اس موقع پر یاسر شاہ ان کے والد ، بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے ۔ میاں افتخار حسین نے اس موقع پر یاسر شاہ کے ساتھ ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کو اللہ پاک نے ان کی ماں کی وفات کے سانحہ کے بعد ایک بڑے اعزاز سے بھی نوازا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ خیبر پختونخوا کے سر زمین کے نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور سر مایہ ہے پختون قوم میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یاسر شاہ نے 82سالہ ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا تیز ترین دو سو وکٹیں حاصل کر نے پر خیبر پختونخوا کا ہر فرد یاسر شاہ پر فخر کر تا ہے اس نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے قوم کو ٹیسٹ کرکٹ یاسر شاہ کی کارکردگی پر فخر ہے اور مستقبل میں بھی ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دُعا گو ہے #

مزید :

کراچی صفحہ اول -