ڈیسکون کے قیام کی41ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

ڈیسکون کے قیام کی41ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیسکون نے اپنے قیام کی 41ویں سالگرہ پاکستان کے سب سے کامیاب کاروباری ادارے کی کامیابی کے اور سال کے طور پر منایا۔اس شام کمپنی کو دنیا بھر میں موجود اپنے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف کا موقع ملا،اس موقع کی مناسبت سے کمپنی کے مختلف ملازمین کو انکی خدمات کے اعتراف میں لانگ سروس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ڈیسکون انجینئرنگ کے سی ای او فیصل داؤد کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دن ڈیسکون کے لئے اپنے قیام کی سالگرہ سے کہیں بڑھ کر ہے ،یہ دن ہمیں اپنے ملازمین کی خدمات اور کارشوں کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے اور ایسا کرنے سے ہم نے صرف انکے کئے گئے کاموں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلکہ اگلے برس کیلئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر رنگا رنگ شام کی میزبانی معروف اداکار اور موسیقار احمد علی بٹ نے کی جبکہ برطانوی پنجابی میوزیکل گروپ RDBنے اپنے گیتوں سے محفل میں جان ڈال دی ،بعد ازں معروف مزاحیہ فنکاروں کی شاندار کارکردگی پر مبنی کامیڈی آور سے بھی حاضرین بے حد محظوظ ہوئے جبکہ ڈیسکون کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے عزم کے تحت شجر کاری مہم بھی منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے سی ای او عمران قریشی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنے ڈیسکون کے لوگوں کی حیرت انگیز کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں،ان کی انتھک محنت اور عزم نے ان کامیابیوں کو ممکن بنایا ہے ،اور یہ تقریب اس عزم کا اظہار ہے کہ ہمارے لوگ ہمارے لئے کس قدر اہمیت رکھتے ہیں۔ڈیسکون ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جس کا مرکزی دفتر پاکستا ن میں واقع ہے ،ڈیسکون انجینئرنگ ،پاور،کیمیکلز اور انسپکشن جیسے چار شعبوں میں کام کررہی ہے جبکہ کمپنی اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تحت کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کیلئے بھی سرگرم عمل ہے اور ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پسماندہ نوجوانوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرکے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کررہی ہے ۔

مزید :

کامرس -