’چیتے ڈاٹ پی کے‘ کاروبار ادارہ جاتی فنڈنگ کیلئے پرعزم
لاہور(پ ر) چیتے ڈاٹ پی کے نے ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے امریکہ میں مقیم سرمایہ کاروں سے فنڈنگ سے 36 لاکھ 75 ہزار ڈالر جمع کئے ہیں۔ اس فنڈنگ سے انہیں رائیڈرز اور مخصوص گاڑیوں، 450 سے زائد ریستوران اور 200 سے زائد ملازمین پر مشتمل ایک پورے بیڑے کی تذویراتی بنیاد قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔ فوڈ ڈلیوری کے اپنے ابتدئی کاروبار کے آغاز کے ساتھ انہوں نے اسے کتب، صحت و بیوٹی سے متعلق مصنوعات تک وسعت دی ہے اور اب یہ چیتے گراسری کی شروعات کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا مقصد اب 10 ملین ڈالر کی ادارہ جاتی فنڈنگ کی جانب بڑھنا ہے ۔ اپنے ویژن اور لائحہ عمل کے ساتھ چیتے ڈاٹ پی کے نہ صرف لاہور بلکہ ملک بھر کے متعدد شہروں میں اپنی متنوع خدمات کی فراہمی کے ذریعے انڈسٹری میں مثبت تبدیلی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس رقم کے حصول سے وہ انڈسٹری میں اپنی حیثیت کو بروئے کار لا سکیں گے اور اس سے مصنوعات میں جدت لانے اور دیگر شروعات ہو سکیں گی جس کے نتیجے میں ای کامرس کے شعبہ میں صارف کو براقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔چیتے ڈاٹ پی کے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم زبردست شرح کے ساتھ وسعت حاصل کر رہے ہیں جبکہ چیتے کو ملک میں ای کامرس کی حتمی منزل بنانے کے لئے بہت سے بڑے منصوبے تیاری کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراز اب 150 ملین ڈالر کی مالیت سے تجاوز کر گئی ہے، میرا مقصد ٹیک ایکو سسٹم کے ساتھ ساتھ اربوں کی مالیت کی کمپنی کی طرز پر بھارت میں اس انڈسٹری کی سطح کے برابر لانا ہے۔