تین بہادر اور دی رائز آف دی واریئرزکا پریمیئر
لاہور(پ ر) صحت اور صفائی کے ضامن ڈیٹول نے گولڈن ٹکٹس جیتنے والوں کو ان کے پسندیدہ سپرہیروز " ڈیٹول واریئرز"سے ملاقات کے لیے "تین بہادر اور دی رائز آف دی واریئرز" کے پریمیئرپر مدعوکیا۔ یاد رہے کے ان لکی ونرز کا انتخاب ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹڈکی جانب سے فلم کے ٹریلر کے لانچ کے موقع پر شروع کی گئی مہم کے ذریعے کیا گیا ہے، جہاں صارفین نے ڈیٹول سوپ کی خریدار ی پر اس کے پیک میں چھپے گولڈن ٹکٹ کو تلاش کرنا تھا۔ ان فاتح افراد کو یہ موقع بھی دیا گیا ہے کہ وہ ان چند خوش نصیب افراد میں شامل ہوسکتے ہیں، یہ مووی ملک بھر کے تمام سینماؤں میں 14دسمبر سے ریلیز ہورہی ہے۔اس مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈیٹول بنانے والے(RBPL) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیلتھ ہمایوں فاروق کا کہنا تھا کہ ڈیٹول واریئرز پاکستان بھر میں بچوں کے مقبول ترین سپرہیروزہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم بچوں کو ان کے پسندیدہ سپرہیروز سے ملاقات کا موقع فراہم کررہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ سینما اور ٹیلی ویژن بچوں کو کم عمری میں اچھی عادات کی جانب راغب کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، جبکہ تین بہادر اس حوالے سے بہترین اضافہ ہے۔
ڈیٹول واریئرزکا صاف اور صحت مند پاکستان کے حصول کے لیے کام کرنا انہیں بچوں میں مقبول کررہاہے، اوران تین واریئرز کی یہ کوشش ہے کہ وہ مختلف مشنز پر کام کرکے اپنا مقصد حاصل کریں۔جس میں علی ماحول کو تحفظ دینے،سارہ بچوں کو ان کے حفظان صحت، اوررز ارد گرد کے مو حول کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک کرنے کے مشن میں رہنمائی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مشنز بچوں کو ابتدائی زندگی میں ہی سکھانے کی غرض سے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاکہ وہ مستقبل میں ذمہ دار شہری بن سکیں۔