یوایم ٹی کا سو لہواں سالانہ کانوکیشن 18دسمبر کو ہوگا، گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہونگے

یوایم ٹی کا سو لہواں سالانہ کانوکیشن 18دسمبر کو ہوگا، گورنر پنجاب مہمان خصوصی ...

  

لاہور ( پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی ) کا سالانہ کانوکیشن اٹھارہ دسمبر کو منعقد ہوگا جس میں 1321 گریجوئیٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ یونیورسٹی کے آفس آف رجسٹرار کے مطابق اب تک 1321 سے زائد طلبہ وطالبات نے کانوکیشن کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ مزید رجسٹریشن جاری ہے۔ کانوکیشن کے موقع پربہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ وطالبات میں گولڈمیڈلز، سپیشل ایوارڈز اور کیش پرائزز سے تقسیم کیے جائیں گے۔ یوایم ٹی کا یہ سولہواں کانوکیشن ہوگا۔ ریہرسل ایک دن پہلے 17دسمبر کو ہوگی۔کانوکیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہونگے ۔

مزید :

کامرس -