ایف پی سی سی آئی کو چا ئنہ عرب ایکسپو کے انعقاد کے اختیارات حاصل

ایف پی سی سی آئی کو چا ئنہ عرب ایکسپو کے انعقاد کے اختیارات حاصل

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورسی سی پی آئی ٹی ننگشیا CCPIT Ningxia کے ما بین چین عرب ایکسپو کے انعقاد کے مو قع پر ایک مفا ہمتی یا داشت پر دستخط کیئے گئے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں ایک خصو صی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنر ل ڈاکٹر اقبال تھہیم اور ڈپٹی ڈویژن چیف آف ایکسپو آفیئرسی سی پی آئی ٹی ننگشیا کے یوزہونے دستخط کیئے ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل اقبال تھہیم نے کہاکہ اس معا ہدے کے تحت ایف پی سی سی آئی کو اگلے پانچ سالو ں کے لیے چا ئنہ عرب ایکسپو بشمول 2019 کے انعقاد کے لیے مکمل اختیارات حاصل ہو نگے۔اس معا ہد ہ سے پاکستان اور چین کے در میان مختلف شعبو ں میں تجا رتی و معا شی اور صنعتکا ری کو فروغ دینا،دو نو ں ممالک کے در میان سر کا ری سطح پر رابطے دو طر فہ سرکا ری وفدوں کے تبادلے اور مشتر کہ تجا رتی سر گر میوں کے حصول وغیرہ کے با رے میں تعلقا ت کو مزیدترقی دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاہدے سے دونو ن ممالک کے در میان دو طرفہ تجا رتی اور سرما یہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی اور سر مایہ کاری میں اضافہ اور چھو ٹے اور درمیانے درجے کے کا روباری افراد کے ساتھ ساتھ مصنوعات کی برآمد دات میں بھی اضا فہ ہو گا ۔

مزید :

کامرس -