جناح ہسپتال انتظامیہ کاالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے سے انکار،چیف جسٹس پاکستان کا آج پیش ہونے کا حکم

جناح ہسپتال انتظامیہ کاالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے سے ...
جناح ہسپتال انتظامیہ کاالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے سے انکار،چیف جسٹس پاکستان کا آج پیش ہونے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جناح ہسپتال انتظامیہ نے الائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے سے انکارپر چیف جسٹس پاکستان نے جناح ہسپتال کی انتظامیہ کو آج پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس نے صدرالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکی درخواست پرحکم جاری کیا،صدر الائینڈ ہیلتھ پروفیشنلز ساجد عمر کا کہناتھا کہ الائیڈہیلتھ پروفیشنلزمحکمے کی آمدن کے 20 فیصدشیئرکے حقدارہیں،عدالت نے جون میں الائیڈہیلتھ پروفیشنلزکو 20 فیصدشیئردینے کاحکم دیاتھا لیکن جناح ہسپتال انتظامیہ نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکو شیئر دینے سے انکار کردیاجس پر چیف جسٹس پاکستان نے جناح ہسپتال کی انتظامیہ کو آج پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -