وفاقی کابینہ کا ایک اور خصوصی اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا ایک اور خصوصی اجلاس آج ہوگا
وفاقی کابینہ کا ایک اور خصوصی اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اور خصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں رہ جانے والی چھ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اپنی اپنی وزارت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔

رواں ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی تھی جس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جبکہ جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر تین ماہ بعد وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تمام وزارتوں سے آئندہ پانچ سال کے لیے منصوبہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہر وزارت سے کیے گئے اقدامات، کفایت شعاری مہم اور آئندہ پلان پر بات کی گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلا س میں وفاقی وزرا سے آئندہ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -