نجی سکولز فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کریں،سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

نجی سکولز فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کریں،سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
نجی سکولز فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کریں،سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی سکولوں کی 20 فیصد فیس کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 22 نجی سکولز اپنی فیس کم کریں ،سکولز آئندہ تعلیمی سال کیلئے 5 فیصد فیس میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں فیس میں 6 سے 8 فیصد اضافہ ریگولیٹری باڈی کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نجی سکولزگرمیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس کو ایڈجسٹ کریں یا 2 ماہ میں واپس کریں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نجی سکول بند نہیں ہو گا نہ کسی ہی طالبعلم کو نکالا جائے گا،اگر کوئی سکول بند ہوایا کسی طالبعلم کو نکالا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

عدالت نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر 22 تعلیمی اداروںکے ٹیکس کی جانچ پڑتال کرے اورنجی سکولوں کے ریکارڈکو اپنی تحویل میں لیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -