خیبرپختونخوا حکومت کی وہ کمپنی جس کے ملازمین نےایک ارب روپے تنخواہ لے لی لیکن کوئی بھی کام نہ کیا

خیبرپختونخوا حکومت کی وہ کمپنی جس کے ملازمین نےایک ارب روپے تنخواہ لے لی ...
خیبرپختونخوا حکومت کی وہ کمپنی جس کے ملازمین نےایک ارب روپے تنخواہ لے لی لیکن کوئی بھی کام نہ کیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام تیل گیس کی قلت سے پریشان ہیں،خیبر پختونخواہ میں پانچ سال پہلے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے کمپنی بنائی گئی اور عملے نے ایک ارب تنخواہ لے لی مگر پانچ سال میں ایک لٹر تیل بھی نہیں نکالا جا سکا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2014میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے آئل اور گیس کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ چیف ایگزیکٹو کی تنخواہ 20لاکھ روپے اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں سالانہ 20کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔کے پی اوجی سی ایل کے سو سے زائد ملازمین نے پانچ سال میں سرکاری خزانے کو سوا ارب کا ٹیکا لگایالیکن تیل کا ایک کنواں بھی دریافت نہیں کیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے چیف ایگزیکٹوکوتوہٹا دیامگر ترقیاتی فنڈ کی مد میں کے پی اوجی سی ایل کومزید پانچ ارب روپے جاری کردیے گئے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

بزنس -