پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا،شاہ محمود قریشی

پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور ...
پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،بہترسرحدی نظام سے پاکستان اورافغانستان دونوں کوفائدہ ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کابل میں دوسرے پاک چین افغانستان مذاکراتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعاون اورانٹیلی جنس روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے چیلنج کابہترین حل روزگارکے مواقع پیداکرنااورترقی ہے،پاکستان افغانستان کاسب سے بڑابرآمدی شراکت دارہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،چین اورافغانستان کی معیشتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں،40 سال سے افغانستان جنگ وجدل کاشکارہے۔افغانستان کی صورتحال سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہوا،افغان صدرکے طالبان سے غیرمشروط مذاکرات کاخیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل اورلوگرمیں ہسپتالوں کاجلدافتتاح کرنے جارہے ہیں،دونوں ہسپتال پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہیں،شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان اورافغانستان کے مابین مذہبی،تہذیبی اورتاریخی ہم آہنگی ہے،تینوں ممالک کے باشندوں کے درمیان گہرے روابط ہیں،خطے کی خوشحالی کیلئے تینوں ممالک کامل کرکام کرنابہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاونت بروئے کارلاکرافغانستان میں قیام امن کی راہ ہموارکی جائے،افغانستان میں قیام امن خطے کی معاشی ترقی اورسلامتی کیلئے ناگزیرہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شروع سے افغانستان میں حصول امن مذاکرات کاحامی رہاہے،اب دنیاہمارے مذاکرات کے موقف کی تائیدکررہی ہے،سہ فریقی مذاکرات کامقصدالزام تراشی اورمنفی بیان بازی سے گریزکرناہے،انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی،سیکیورٹی،بارڈرمینجمنٹ کیلئے سازگارماحول کی فراہمی ہے،معلومات کے تبادلے سے باہمی معاونت کیلئے سازگارماحول پیداکرنا ہے،انہوںنے کہا کہ فورم پشاورکابل موٹروے اورکوئٹہ کندھارریلوے لائن بنانے کیلئے اہم ہے،ہمیشہ افغان قیادت کی سربراہی میں مذاکرات کی حمایت کی،افغانستان کےساتھ دوطرفہ تعلقات کوخاص اہمیت دیتے ہیں۔