ایل ڈی اے سٹی ازخودنوٹس کیس،بلائیں ان کو،نہیں آتے توایس ایس پی کوکہیں پیش کرے،چیف جسٹس نے لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھراور سیف الملوک کھوکھر فوری طلب کر لیا

ایل ڈی اے سٹی ازخودنوٹس کیس،بلائیں ان کو،نہیں آتے توایس ایس پی کوکہیں پیش ...
ایل ڈی اے سٹی ازخودنوٹس کیس،بلائیں ان کو،نہیں آتے توایس ایس پی کوکہیں پیش کرے،چیف جسٹس نے لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھراور سیف الملوک کھوکھر فوری طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت میں لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھراورسیف الملوک کھوکھرفوری طلب کر لیا عدالت نے ایل ڈی اے کرپشن سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کو بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔عدالت نے لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھراور سیف الملوک کھوکھر فوری طلب کر لیا اور ایف آئی اے کولیگی ایم این اے کی جائیدادکاریکارڈپیش کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بلائیں ان کو،نہیں آتے توایس ایس پی کوکہیں پیش کرے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ٹاو¿ن شپ میں بہت سی شکایات مل رہی ہیں،ہم نے وہاں پرکیمپ بھی لگوایاتھا،لوگوں کوڈرایاجارہاہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے ایل ڈے اے سٹی کی منظوری دی ؟ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ احد چیمہ کے دورمیں ایل ڈی اے سٹی کی منظوری دی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے احد چیمہ کو بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -