پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان وزیر خارجہ

پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان وزیر خارجہ
پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے سہ ملکی مذکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیرخارجہ نے مذاکرات میں شامل ہونے پرشرکا کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور افغانستان مشترکہ مذہبی اورثقافت روایات رکھتے ہیں۔ افغان وزیر خارجہ نے اس موقع پر چین کے ون روڈ ون بیلٹ منصوبے کو بھی سراہا۔