”میں بہت مشہور ہو گیا ہوں مگر عمران خان نہیں بن سکتا“ بنگلہ دیش کے سب سے معروف کرکٹر نے بڑی بات کہہ دی

”میں بہت مشہور ہو گیا ہوں مگر عمران خان نہیں بن سکتا“ بنگلہ دیش کے سب سے ...
”میں بہت مشہور ہو گیا ہوں مگر عمران خان نہیں بن سکتا“ بنگلہ دیش کے سب سے معروف کرکٹر نے بڑی بات کہہ دی

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کرکٹ کے سب سے بڑے سٹار ہیں مگر ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک اور عمران خان نہیں ہیں۔ مشرفی مرتضیٰ 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ پارٹی کی جانب سے قومی پارلیمان نشست پر امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اگر ایمانداری سے بات کی جائے تو جس مقام پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پہنچے ہیں، لوگ چاہیں بھی تو وہاں نہیں پہنچ سکتے، میری خواہش ہے کہ میں کھیل کیلئے کچھ کروں۔۔۔ چونکہ میں ایک کھلاڑی ہوں، اس لئے میری خواہش بھی یہیں تک محدود ہے اور میں اپنے خطے کیلئے کام کروں گا اور کچھ اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

مشرفی مرتضیٰ انتخابات لڑنے کے علاوہ اس وقت بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں اور اگلے سال ہونے والے ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہ ٹی 20 کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جبکہ 2009ءکے بعد سے اب تک کوئی ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلا۔

مزید :

کھیل -