پرائیویٹ ہسپتالوں سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ،سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کو نیشنل ہسپتال کا تمام ریکارڈ ضبط کرنے کا حکم

پرائیویٹ ہسپتالوں سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ،سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کو ...
پرائیویٹ ہسپتالوں سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ،سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کو نیشنل ہسپتال کا تمام ریکارڈ ضبط کرنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ ہسپتالوں سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں ایف آئی اے کو نیشنل ہسپتال کا تمام ریکارڈ ضبط کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈاکٹرز ہسپتال نے بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کی ہوئی تو آج شام تک کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پرائیویٹ ہسپتالوں سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پرائیویٹ ہسپتال کے ریٹ سے متعلق رپورٹ جمع کرو ادی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ایف آئی اے کو نیشنل ہسپتال کا تمام ریکارڈ ضبط کرنے کا حکم دیدیا اورنیشنل ہسپتال کے فرانزک آڈٹ کابھی حکم دیدیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کو ریٹ سے متعلق تحفظات ہیں تو وہ ہسپتال درخواست دائر کر سکتا ہے ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈاکٹرز ہسپتال سے متعلق کیا رپورٹ ہے ؟ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ ڈاکٹرز ہسپتال نے بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کر رکھی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہ اکہ ڈاکٹر ہسپتال نے بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کی ہوئی تو آج شام تک کارروائی ہوگی ،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -