نجی سکولوں کی فیسوں کا معاملہ ، عدالتی احکاما ت کے بعد حکومت پنجاب بھی میدان میں آگئی،رجسٹریشن معطل کرنے کی دھمکی

نجی سکولوں کی فیسوں کا معاملہ ، عدالتی احکاما ت کے بعد حکومت پنجاب بھی میدان ...
نجی سکولوں کی فیسوں کا معاملہ ، عدالتی احکاما ت کے بعد حکومت پنجاب بھی میدان میں آگئی،رجسٹریشن معطل کرنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی طرف سے نجی سکولوں کو اضافی فیسیں واپس کرنے کے احکامات ملنےکے بعد حکومت پنجاب نے عمل درآمد شروع کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اضافی فیسیں واپس کریں ورنہ رجسٹریشن معطل کردیں گے ،  حکومت نے شکایات کے ازالے کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کردیا۔

 پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسوں میں سے 50 فیصد آئندہ ماہ کی فیسوں میں ایڈجسٹ کرنا پڑیں گے۔ جبکہ 20 فیصد فیس 31 دسمبر تک واپس کرنا ہوگی۔وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ سکول مالکان کے پاس 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن ہے، بیس فیصد فیسں واپس یا ایڈجسٹ نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔

 ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ فیسوں کے معاملہ پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ نئی اتھارٹی بنالی ہے جبکہ والدین کی فیسوں کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لیے ٹول فری موبائل نمبر 03367251214بھی جاری کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، جنہیں پُر کریں گے۔