سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت،قوم دہشت گردی کےخلاف قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت،قوم دہشت گردی کےخلاف قوم سیسہ پلائی ...
سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت،قوم دہشت گردی کےخلاف قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔اس موقع پر انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں جہاں وہ سہ ملکی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -