ڈیفنس : سالوں نے بہنوئی کو مار ڈالا ، چوبرجی میں نوجوان قتل

ڈیفنس : سالوں نے بہنوئی کو مار ڈالا ، چوبرجی میں نوجوان قتل
ڈیفنس : سالوں نے بہنوئی کو مار ڈالا ، چوبرجی میں نوجوان قتل

  

لاہور(ویب ڈیسک)ڈیفنس سی کے علاقے میں سالوں نے اپنے بہنوئی کومار ڈالا جبکہ چوبرجی چوک پر فائرنگ سے نوجوان کو قتل کر دیاگیا۔

واقعات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے کے رہائشی ابوتراب نے ڈیڑھ سال قبل ثمرین سے پسند کی شادی کی تھی جسکا اسکے سالوں کو شدید رنج تھا۔ گزشتہ روز ابوتراب اپنے گھر کے قریب زیر تعمیر عمارت میں مستریوں کیساتھ مزدوری کر رہا تھے کہ اسکے سالے سحر اور چاند وغیر ہ آ گئے جنہوں نے آتے ہی تراب پر چھریوں کے وار شروع کر دیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اورملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب لٹن روڈ کے علاقے شام نگر کا رہائشی 20 سالہ زوہیب گھر سے اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے گیا کھانا کھانے کے بعد واپس گھر آتے ہوئے چوبرجی کے قریب 7نامعلوم افراد نے اس کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے زوہیب گولیاں لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مقتول کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جلد ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -