دنیا کے سب سے پہلے فولڈ ایبل سمارٹ فون ”گلیکسی F“ کی قیمت کیا ہو گی؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کے تمام خواب ’چکناچور‘ ہو جائیں گے

دنیا کے سب سے پہلے فولڈ ایبل سمارٹ فون ”گلیکسی F“ کی قیمت کیا ہو گی؟ ایسی ...
دنیا کے سب سے پہلے فولڈ ایبل سمارٹ فون ”گلیکسی F“ کی قیمت کیا ہو گی؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کے تمام خواب ’چکناچور‘ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سام سنگ نے دنیا کا سب سے پہلا فولڈ ایبل سکرین والا سمارٹ فون ’گلیکسی ایف‘ متعارف کروایا تو دنیا حیران رہ گئی اور اب اس کے ریلیز ہونے کی تاریخ اور قیمت کے حوالے سے معلومات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جن کے بارے میں جان کر یقینا آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی ایف کی قیمت کم سے کم 1,770 ڈالرز (تقریباً 2 لاکھ 46 ہزار 207 پاکستانی روپے) ہو گی جبکہ یہ سمارٹ فون گلیکسی S10 کے فائیو جی ورژن کیساتھ مارچ2019ءمیں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے سال 2019ءکے دوران 120 ممالک میں تقریباً 10 لاکھ گلیکسی ایف سمارٹ فونز بیچنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتہائی زیادہ قیمت کے باعث کمپنی اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی نے 7 نومبر کو ہونے والی سام سنگ ڈویلپرز کانفرنس میں گلیکسی ایف کو متعارف کروایا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اس فون کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -سائنس اور ٹیکنالوجی -