لاہور میں بادامی باغ کے علاقہ سے مارٹر گولہ برآمد، سرچ آپریشن شروع

لاہور میں بادامی باغ کے علاقہ سے مارٹر گولہ برآمد، سرچ آپریشن شروع
لاہور میں بادامی باغ کے علاقہ سے مارٹر گولہ برآمد، سرچ آپریشن شروع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے دارالحکومت لاہورسے مارٹر گولہ برآمدکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مارٹر گولہ لاہور کے علاقے بادامی باغ کے ایک گھر سے برآمدکیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مارٹر گولہ قبضے میں لے لیااور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس کی گھر کے مکینوںسے تفتیش جبکہ اہل محلہ سے سوال و جواب جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -