وزیراعظم کی تقریر، بجلی چلی گئی، تسلی پر شرکاءہنس پڑے، 13 کروڑ میں بچائے گورنر نے نہیں، وزیراعلیٰ، عمران کی مسکراہٹ

وزیراعظم کی تقریر، بجلی چلی گئی، تسلی پر شرکاءہنس پڑے، 13 کروڑ میں بچائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نشتر ہال پشاور میں منعقدہ تقریب میں تقریر کے دوران بجلی جانے سے پورا ہال تاریکی میں ڈوب گیاجس پر فوری طور پر وزیراعظم کو سکیورٹی اہلکاروں نے چاروں طرف سے اپنے گھیرے میں لے لیا۔

چند لمحوں کے بعد جب بجلی بحال ہوئی تو وزیراعظم نے ہنستے ہوئے کہا کہ جلد ہی یہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی جس پر تمام شرکاءبھی ہنس پڑے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان پشاور پہنچتے ہی پجگی روڈ پر قائم کئے گئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کرنے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سو روزہ پلان کی تقریب کے موقع پر کہا کہ گورنر شاہ فرمان 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈٹ لے رہے ہیں حالانکہ یہ بچت گورنر نے نہیں بلکہ انہوں نے کی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان گورنر کی جانب دیکھ کر کھل کر ہنسنے پر مجبور ہوگئے جبکہ شرکاءبھی ہنستے رہے۔