سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کیخلاف نیب میں درخواست آ گئی، یہ درخواست کس نے اور کیوں دی؟ جان کر شہباز شریف بھی حیران رہ جائیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کیخلاف نیب میں درخواست آ گئی، یہ ...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کیخلاف نیب میں درخواست آ گئی، یہ درخواست کس نے اور کیوں دی؟ جان کر شہباز شریف بھی حیران رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کیخلاف ایک گھر پر قبضے کی درخواست نیب کو موصول ہو گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران علی نے زبردستی ان کا سات مرلے کا گھر اپنے نام کروا لیا، نیب اس معاملے کی انکوائری کر کے انصاف دلائے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار محمد طاہر خان کا کہنا ہے کہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی کمپنی ”مدینہ فیڈ“ میں زونل منیجر کے طور پر پانچ سال تک نوکری کرتا رہا اور اس دوران تین لوگوں نے مجھ پر 19 لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا۔ میں باربار عمران علی سے کہتا رہا کہ میں نے کوئی رقم نہیں لی اور اگر لی بھی ہے تو اس کا کوئی ثبوت فراہم کیا جائے مگر میری ایک نہ سنی گئی۔

مجھے ڈرانے دھمکانے کیلئے سی آئی اے سے فون کروائے گئے اور اس وقت کے ایس ایچ او گلبرگ امین سے فون کر کے دھمکیاں دلوائی گئیں کہ آپ کا سامان باہر پھینک دیں گے، بچوں کو اٹھا لیں گے اور آپ کو جان سے مار دیں گے۔ میں بہت زیادہ پریشان تھا، عمران علی نے ایسے ہی دباﺅ ڈال کر مجھ سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا جو میرے پاس نہیں تھی جس پر نجی سوسائٹی میں واقعہ میرے سات مرلے کے گھر کو زبردستی اپنے نام کروا لیا۔

طاہر خان کا کہنا ہے کہ چونکہ اب ان کی حکومت ختم ہو چکی ہے اور مجھے امید ہے کہ انصاف مل سکتا ہے لہٰذا میں چیئرمین نیب سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف دلائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -