ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کا احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم

ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کا احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی ...
ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کا احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس میں احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ احدچیمہ سے رقم وصول کریں،ادانہ کریں توجائیدادضبط کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے احدچیمہ سے تنخواہ سے زائدوصول کی گئی رقم واپس لینے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ احدچیمہ سے رقم وصول کریں،اگر ادانہ کریں توجائیدادضبط کرلیں،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق سفارشات پیش کریں۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ساری بربادی کاذمہ دارکون ہے؟پہلے اورنج لائن ٹرین کابیڑہ غرق کیااب ایل ڈی اے سٹی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پیراگون سے کیاتعلق تھاجوایل ڈی اے سٹی کامعاہدہ کیا؟۔ایل ڈی اے سٹی کاساراکیس ہی بدنیتی کاہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بھکی پاورپلانٹ میں کتنی تنخواہ وصول کرتے رہے،احد چیمہ نے بتایا کہ بھکی پاورپلانٹ میں 14 لاکھ روپے تنخواہ مقررکی گئی،عدالت نے کہا کہ کون سے سرخاب کے پرلگ گئے تھے کہ 14 لاکھ تنخواہ کردی گئی؟

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے سیاسی فائدے دیئے جوآپ کونوازاگیا؟۔اتنے ہی منظورنظرتھے تووہ وزیراعلیٰ اپنی جیب سے آپ کونوازتا،احد چیمہ نے کہا کہ عدالتیں آزادہیں،عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -