آصف زرداری سے اختر مینگل کی ملاقات،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بی این پی کے رہنما سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے بی این پی کے رہنما سردار اختر مینگل نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اوردیگررہنمابھی موجودتھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے علاوہ پیراگون سٹی سکینڈل میں گرفتار سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر بھی اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
