شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کو ’بریکنگ نیوز‘ بنانے والے صحافیوں کیساتھ کیا سلوک کیا؟ حیران کن خبر آ گئی

شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کو ...
شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کو ’بریکنگ نیوز‘ بنانے والے صحافیوں کیساتھ کیا سلوک کیا؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ پریس کانفرنس کے دوران سرگوشی وائرل کرنے اور بریکنگ نیوز بنانے والے صحافیوں کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کیلئے پریس کانفرنس کی تو اس کے اختتام پر مائیک کھلے رہ گئے تھے، شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں تک جا پہنچی جس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا۔

شیخ رشید نے آج ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا، آپ نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھا دی، آپ تو چاہتے ہیں کہ پھڈا بنے، اس لئے ہی میں نے لال حویلی کی دعوت واپس لے لی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات دنیا کی سب سے مشکل وزارت ہے، میں چار مرتبہ وزیر اطلاعات رہ چکا ہوں اور آپ جیسے لوگوں کو خوش کرنا کوئی آسان کام تو نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -