شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی صورت میں کیا گارنٹی دی گئی تھی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی صورت میں کیا گارنٹی دی ...
شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی صورت میں کیا گارنٹی دی گئی تھی؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضامند ہو گئی ہے جس پر سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاستدانوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کی صورت میں گارنٹی دی گئی تھی کہ پارلیمینٹ میں دنگا نہیں کیا جائے گا لیکن اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو گارنٹرز سے پوچھنا چاہئے کہ اب ان کیساتھ کیا کیا جائے۔ کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ مت کریں!!!“

مزید :

قومی -