”اس کا ذہنی توازن خراب ہے مگر میں علاج جانتا ہوں اور۔۔۔“ فیصل واؤڈا عابد شیر علی پر برس پڑے

”اس کا ذہنی توازن خراب ہے مگر میں علاج جانتا ہوں اور۔۔۔“ فیصل واؤڈا عابد شیر ...
”اس کا ذہنی توازن خراب ہے مگر میں علاج جانتا ہوں اور۔۔۔“ فیصل واؤڈا عابد شیر علی پر برس پڑے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا لندن میں جائیداد کا الزام لگانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی پر برس پڑے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں اور ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اس لئے میں خیراتی رقم میں سے ان کا علاج کروانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی تو نشے میں کسی بھی عمارت کے سامنے کھڑا ہو جاتے ہیں۔ وہ بکنگھم پیلس کے سامنے کھڑے ہوکر بھی دعویٰ کرسکتے ہیں کہ یہ میرا ہے۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے عابد شیر علی کو اپنے دعوے کے ثبوت لانے کا چیلنج بھی دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عابد شیر جیسے لوگوں کا علاج نہ صرف جانتے ہیں بلکہ کر کے بھی دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے چند روز قبل لندن میں بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کروائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ فیصل واﺅڈا کی مبینہ پراپرٹی کے سامنے کھڑے ہیں۔ تاہم انہوں نے آج ایک اور ویڈیو بھی شیئر کروائی جس میں فیصل واﺅڈا کی ایک اور پراپرٹی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی میں چائنا کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے یہ پراپرٹیز خریدی ہیں جس پر چیف جسٹس اور چیئرمین نیب کو نوٹس لینا چاہیے۔

مزید :

قومی -