اپوزیشن کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اپوزیشن کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک قومی اسمبلی و سینیٹ ...
اپوزیشن کا خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ پر اتفاق کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک بائیکاٹ پر غور کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے نے بھی بائیکاٹ کیلئے مسلم لیگ (ن) کو یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بعد سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک اجلاس کا بائیکاٹ رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -