شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی منسٹر انکلیو میں ملاقات

شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی منسٹر انکلیو میں ملاقات
شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ کی منسٹر انکلیو میں ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہل خانہ نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف سے ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار ہیں۔شہباز شریف کو نیب کی جانب سے 6 دسمبر کو ساتویں بار جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو کیمپ جیل منتقل کر دیا تھا۔

مزید :

قومی -