شہباز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، جان کر نواز شریف بھی بے حد پریشان ہو جائیں گے

شہباز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، جان کر نواز شریف بھی ...
شہباز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، جان کر نواز شریف بھی بے حد پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ ترین رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس کے مطابق ان کے خون میں کینسر کا باعث بننے والے اجزاءموجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کے خون کے نمونے کی منظرعام پر آنے والی تازہ رپورٹ کے مطابق کینسر کا باعث بننے والے اجزاءکی موجودگی کا ایک بار پھر انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خون کے نمونے میں کروموگرینن اے اجزاءکی موجودگی معمول سے کئی گنا زیادہ پائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد پیر کے روز اسلام آباد میں ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -